tag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post81142360605700525..comments2023-04-17T12:57:19.167+05:00Comments on سائنس قرآن کے حضور میں | Science in Quran: کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہےTariq Iqbalhttp://www.blogger.com/profile/05214888970670792228noreply@blogger.comBlogger31125tag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-83506401979490598842011-08-27T05:28:11.000+05:002011-08-27T05:28:11.000+05:00OK, IT IS NICE ARTICLE. PLEASE KEEP IT UP. THANKSOK, IT IS NICE ARTICLE. PLEASE KEEP IT UP. THANKSnazo maliknoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-17147141637332180062011-09-03T10:59:16.000+05:002011-09-03T10:59:16.000+05:00آپکا یہ لمبا مضمون نہ تو میں پڑھا ہے اور نہ ہی ارا...آپکا یہ لمبا مضمون نہ تو میں پڑھا ہے اور نہ ہی ارادہ ہے کیونکہ میرے خیال میں سائنس اور مذہب کو مکس نہیں کرنا چاہیے، یہ دونوں الگ الگ فیلڈ ہیں۔

مذہب کو سائنس کے معیار سے ناپا یا تولا نہیں جا سکتا کیونکہ اسمیں کسی چیز پر بغیر ثبوت کے یقین نہیں کیا جاتا جبکہ مذہب میں جو کچھ مذہبی رہنما یا مقدس کتابیں بتاتے ہیں اسپر بغیر ثبوت طلب کیے یقن کیا جاتا ہے۔
سائنس میں کتنے مولویوں یا پادریوں نے نوبل پرائز جیتے ہیں۔
مجھے تو سائنس کی نمایاں ریسرچ میں کہیں مولوی نظر نہیں آتے اگر آپ کو آتے ہیں تو بتا دیں؟
چونکہ سائنس ایک الگ فیلڈ ہے اسلیے مولوی اس سے دور ہی رہتے ہیں یا رکھے جاتے ہیں اور بہتر بھی یہی ہے کیونکہ مذہب سائنس سے الگ رہ کر ہی زندہ رہ سکتا ہے۔

سائنس کو مذہب میں لایا جائے تو مذہب ختم ہوسکتا ہے اور اسی طرح اگر مذہب کو سائنس میں لایا جائے تو یہ پھر سائنس نہیں رہتی۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-44562202360773125102011-09-03T14:59:21.000+05:002011-09-03T14:59:21.000+05:00(محترم قارئین کرام اس مضمون پر ایک فورم میں کافی ب...(محترم قارئین کرام اس مضمون پر ایک فورم میں کافی بحث ہوئی تھی جس میں کئی لوگوں نے حصہ لیا تھا ۔ اس کومیں یہاں مختصراً پیش کررہا ہوں تاکہ اگر کسی کے ذہن کے میں کوئی الجھن ہو تو وہ دور ہو سکے )
میرے بھائی یہ دو الگ الگ فیلڈ نہیں ہیں
مذہب ایک مکمل ضابطہ حیات ہوتاہے۔ زندگی کے دیگر شعبے اس ضابطے کے تحت ہوتے ہیں۔
علم کا حصول بھی مذہب کی تعلیمات میں سے ہے۔۔ اور سائنس بھی ایک علم ہے اس لئے بطور علم اس کا مذہب سے متضاد ہونا خلاف عقل ہے۔
لیکن مذہب میں ہر چیز کی حدود و قیود ہیں ان سے تجاوز کی ممانعت ہے۔۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان میں ان سے آگے جانے کی اہلیت نہیں بلکہ باوجود اہلیت و صلاحیت کے روک دیا جاتا ہے تا کہ پتہ چلے کون رب کے حکم پر سر تسلیم خم کر دیتا ہے اور کون سرکشی کرتے ہوئے حدود کو پھلانگتا ہے۔
سائنس مذہب کے خلاف کوئی نیا نظریہ حیات نہیں ہے جو دیگر مذاہب کی طرح ایک دوسرے سے متضاد ہو ۔
البتہ جن سائنسدانوں نے سائنس کی بنیاد پر مذہب یا خدا کا انکار کیا وہ ایک الگ بحث ہے۔
تاہم ایک نئے فلسفے سائنٹالوجی Scientology جو کہ ایک مذہب کی صورت ابھرا ہے وہ قابل مطالعہ ہے اور اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مولویوں کی قید والی بات سمجھ نہیں آئی
اسلام میں کوئی پاپائیت نہیںکہ کسی جگہ مولویت کا وجود ہی اس کے مذہبی یا اسلامی ہونے کی دلیل ہو۔
باقی آپ کا یہ کہنا کہ

سائنس کو مذہب میں لایا جائے تو مذہب ختم ہوسکتا ہے اور اسی طرح اگر مذہب کو سائنس میں لایا جائے تو یہ پھر سائنس نہیں رہتی۔

““ ہو سکتا ہے”” ۔۔ یعنی آپ خود بھی اس بات پر یقین نہیں ہے۔۔۔
یہ ایک مفروضہ ہے جس کا تائید حقیقت نہیں کرتی۔
اور ““لایا جائے”” سے کیا مراد ۔۔۔ یہ کوئی خارجی چیز نہیں ہے میرے بھائی جو اس کو مذہب میں لایا جائے گا۔
اسے آپ بطور مذہب یا نظریہ حیات نہ لیں بلکہ اسے بطور علم ہی لیں جو کہ اس کی حقیقت ہے۔ کوئی اشکال نہیں رہے گا انشاء اللہ
ہر مسلمان سائنس کا علم حاصل کر سکتا ہے اور مسلمان کرتے رہے ہیں ظہور اسلام سے لے کر آج تک۔
اور مسلمانوں کا اس کو بطور علم اپنانا اور کسی اہل علم کا اس کے خلاف کلام نہ کرنا بذات خود کافی دلیل ہے اس بات کی کہ یہ کوئی شجر ممنوعہ یا دین سے متضاد چیز نہیں۔
تاہم اگر آپ میرا مضمون پڑھ لیتے تو شاید آپ کواس طرحکے سوالات نہ کرنا پڑتے۔ چونکہ آپ سائنسدانوں کی زبان پرجلد ایمان لاتے ہیں لہذا ایک معروف سائنسدان ''البرٹ آئن سٹائن '' کی سنیے ۔ا ن کے بقول سائنس مذہب کے بغیر لنگڑی ہے اور مذہب سائنس کے بغیر اندھاہے ۔ محترم مذہب تو ایک مسلمان سائنسدان کو فضولیات سے ہٹا کر منزل مقصود تک بہت جلد پہنچا سکتا ہے ۔آپ کی نظر صرف مغربی سائنسی اصولوںتک ہی کیوں محدود ہے۔ ؟
علاوہ ازیں آپ کا یہ کہنا کہ

سائنس میں کتنے مولویوں یا پادریوں نے نوبل پرائز جیتے ہیں۔

یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ باقی آپ کا یہ کہنا کہ
سائنس مذہب سے الگ ہے !
کیا دلائل دے سکتے ہیں آپ ؟طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-20667879295335318412011-09-03T20:37:53.000+05:002011-09-03T20:37:53.000+05:00سائنس میں خدا کی ہستی کو تسلیم نہیں کیا جاتا کیونک...سائنس میں خدا کی ہستی کو تسلیم نہیں کیا جاتا کیونکہ اس کیلیے سائنسی معیار پر پورا اترنے والا ابھی تک کوئی ثبوت موجود نہیں ہے (بحیثت مسلمان میرا اسپر یقین نہیں) ۔ مذہب /اسلام میں خدا کی ہستی کو بلا کسی شک شبہ کے ماننا ایک بنیادی یقین ہے۔
ایک فیلڈ میں خدا کو نہیں مانا جاتا اور دوسرے میں مانا جاتا ہے تو کیا یہ دونوں الگ الگ فیلڈ نہیں ہیں؟
آپ مجھے بتائیں کہ اسلام کے مطابق زمین سورج کے اردگرد گھومتی ہے یا سورج اسکے ارد گرد؟
پاکستان میں کئی سیاستدان اور مذہبی گروپوں کے لیڈارن بار بار یہ کہتے ہیں کہ اسلام اور سائنس میں کوئی تضاد نہیں۔
پاکستان میں تو سائنس اور اسلام کے درمیان ابھی تک کلیش سامنے آیا ہی نہیں۔ آپ نے اگر اس قسم کے کلیش اور اسکےنتائیج دیکھنے ہیں تو مغربی ممالک میں دیکھیں جہاں ان دونوں فیلڈز کے درمیان دشمنی اس دن شروع ہوئی تھی جب گیلیلیو نے اپنی دوربین اٹھاکر اسکا رخ آسمان کی طرف کیا تھا۔
کئی سو سال کی اس دشمنی میں مغربی ممالک کے اندر اب اس دور میں سائنس نے مذہب پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔
پاکستان میں جب سائنس اور اسلام کے درمیان کلیش سامنے آیا تو تب پتہ چلے گا کہ ان دونوں میں تضاد ہے یا نہیں!ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-52086625886105217082011-09-05T02:26:51.000+05:002011-09-05T02:26:51.000+05:00کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ جب گیلیلیو نے اپنی دوربی...کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ جب گیلیلیو نے اپنی دوربین اٹھاکر اسکا رخ آسمان کی طرف کیا اور اسکے بعد جو سائنسی حقائق بیان کیے انکی وجہ سے Catholic Church کی Inquisition نے آخر کار انہیں عمر قید کی سزا کیوں دی تھی؟
گیلیلیو اور Catholic Church کے درمیان جھگڑا درحقیقت مذہب اور سائنس کے درمیان کلیش (clash ) کا آغاز تھا۔ اس کلیش کو سمجھنے کیلیے یہ مثال بہت اہمیت رکھتی ہے۔
اگر آپ اس موضوع پر ایک سنجیدہ اور معلوماتی ڈیبیٹ میں دلچسی رکھتے ہیں تو اس مثال کے حقائق پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں تاکہ اسے ٹھیک لحاظ سے ڈسکس کیا جاسکے۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-86919736486973081462011-09-05T02:28:15.000+05:002011-09-05T02:28:15.000+05:00میرے بھائی گلیلیو ایک سائنسدان تھا اور اس کی رائے...میرے بھائی گلیلیو ایک سائنسدان تھا اور اس کی رائے مختلف ہو سکتی ہے۔۔ ہم کسی ایک کے اختلاف کے باعث سائنس کو مذہب کا متعارض و متضاد نہیں قرار دے سکتے ۔مذہب اور سائنس کی بنیادی تعاریف کو پیش نظر رکھ کر بات کریں گے تو ان کا حقیقی تعلق سامنے آئے گا نہ کہ کسی ایک سائنس دان کی رائے یا کسی عصر تاریک کے چرچ کا رد عمل اس حوالے سے ہمارے مدد کر سکتا ہےطارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-42892919833335785992011-09-05T02:39:40.000+05:002011-09-05T02:39:40.000+05:00گلیلیو اور Catholic Church کے درمیان جھگڑا ایک سائ...گلیلیو اور Catholic Church کے درمیان جھگڑا ایک سائنسدان اور کسی ایک مذہب کا نہیں تھا۔
گلیلیو اور Catholic Church کے درمیان جھگڑا درحقیقت مذہب اور سائنس کے درمیان کلیش (clash ) کا آغاز تھا۔
عیسایت، اسلام اور دنیا کہ اکثر مذاہب میں سچ تک پہنچنے کا طریقہ ملتا جلتا ہے جو کہ سائنس میں سچ معلوم کرنے کے طریقے سے گہرا تضاد رکھتا ہے۔
اگر آپ اس ڈیبیٹ کو معنی خیز meaningful شکل دینا چاہتے ہیں تو چرچ اور گلیلیو کے درمیان جھگڑے کے حقائق پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں۔ پاوں کس لیے گھسیٹ رہے ہیں؟ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-75289621980386266872011-09-05T02:41:18.000+05:002011-09-05T02:41:18.000+05:00بھائی اگر آپ کو معلوم ہے تو روشنی ڈال کر بات کو آگ...بھائی اگر آپ کو معلوم ہے تو روشنی ڈال کر بات کو آگے بڑھائیں۔۔۔ کیوں بات کو لمبا کر رہے ہیں ۔
یہ آپ کا دعوی ہے کہ تضاد ہے اور یہ بھی آپ ہی کا دعوی ہے کہ گلیلیو سے اس کا آغاز ہو
اب یہ میں کیوں بتاؤں کہ کیسے ہو
آپ اپنا موقف پیش کیجئے، اس مثال کو بالتفصیل ذکر کیجئے اور پھر جواب کا انتظار کیجئے جو کہ ڈیبیٹ کا صحیح اور مسلم طریقہ ہے۔ یہ سوال آپ نے جتنی بار کیا ہے اس سے بہتر تھا آپ آغاز کر دیتے۔۔
اب آپ پاؤں مت ھسیٹیے گا، بلکہ باقاعدہ آغاز کیجئے۔۔۔۔
قرآن يقينا سنائنس كی كتاب نہيں۔۔۔ ليكن سائنس كے خلاف بھی نہيں۔۔ اور يہي حال احاديث رسول كا بھي ہے۔۔۔ خلاصہ يہ كہ اسلام ايك ضابطہ حيات ہے۔۔۔ اور سائنس ضابطہ حيات نہيں ہے۔۔۔اس لئے دونوں كو آمنے سامنے ركھ كر ان كا تقابل كرنا درست نہيں ہے۔۔۔۔ يہ تقابل تب درست ثابت ہو سكتاہے جب يہ ثابت ہو جائے كہ ہاں سائنس بھی ايك مكمل ضابطہ حيات ہے۔۔۔

باقی رہی اسلام كی بات تو قرآن و سنت كی روشنی ميں جو بھی اسلامی احكامات ، عقائد و نظريات ہيں۔۔۔ ان پر ايمان بالغيب لانا ايك مؤمن كےلئے ضرروي بھی ہے اور اس سے طلوب بھی ہے۔۔۔۔۔

جس طرح ايمان بالغيب كا يہ مطلب نہيں ہے كہ۔۔۔ ہر تحقيق كے دروازے بند كر ديے جائيں۔۔۔۔ اسي طرح سائنسی تحقيق كا يہ مطلب بھی نہيں ہے كہ چونكہ سائنسی طور پر فلاں بات ثابت نہيں ہوتی لہذا قابل قبول بھی نہيں ۔ چاہے قرآن و سنت ميں اس كے ثبوت كا واضح حكم موجود ہو۔۔۔۔
ميرے كہنے كا مقصد يہ ہے كہ دين اسلام كو ڈسپيرن كی گولی بنا كر نہ ركھ ديں۔۔۔۔ يعنی جس طرح ڈاكٹر نے كہا اور تجربات سے ثابت ہوا كہ ڈسپرين كھانے سے سر درد ميں آرام آتا ہے تو اب ضرور كھائيں گے۔۔۔۔ اس ميں شفا نہ ڈسپرين نے دی نہ ڈاكٹر نے اصل شافع تو اللہ كی ذات ہے۔۔ ليكن اس طرف عموما توجہ نہيں جاتی۔۔۔۔ اسی طرح اسلامی عقائد و احكام كو سائنسی طور پر دين كی حقانيت كے ثبوت كے لئے تو ضرور ثابت كيجئے ليكن ۔۔۔ اگر يہ نيت ہو كہ فلاح بات اگر سائنسی طور پر درست ثابت ہو جائے تو مان لوں گا ورنہ نہيں۔۔۔۔۔ تو يہ قرآن و سنت۔۔ اللہ ورسول صلی اللہ عليہ والہ وسلم كی اطاعت ۔۔ جس كو ا يمان بالغيب كہا گيا ہے۔۔۔۔ نہيں ہو گی۔۔۔ بلكہ اب دين ايك ڈسپرين كی گولی بن گيا۔۔ سائنسی ڈاكٹر نے كہا تو مان ليا۔۔۔۔ اس نے كہا تو نہيں مانا۔۔۔۔۔۔۔ حلانكہ يہ طے شدہ حقيقت ہے كہ سائنس تبديل ہوتی آ رہی ہے۔۔۔۔ اور سائنس نام ہے تجربات اور مشاہدات كا۔۔۔۔۔ اور ايك شحص كے تجربات اور مشاہدات دوسرے سے مختلف ہو سكتے ہيں۔۔۔۔
اس لئے قرآن و سنت يا دين اسلام كے كسی مسلمہ عقيدے يا حكم كے مقابلے ميں چند لوگوں كے مشاہدات اور تجربات كو سطحی سی تحقيق كے بعد ترجيح دينا۔۔۔ قرآن و سنت كے بيان كردہ صراط مستقيم سے ہٹ كر ہي ہو گا۔۔۔۔۔۔
ميرے كہنے كا مقصد يہ ہے۔۔۔۔ كہ بحث ميں اس امر كو ملحوظ خاطر ضرور ركھيں كہ۔۔۔ قطعی اور يقينی علم كون سا ہے۔۔۔۔ قرآن و سنت كا يا سائنس كا۔۔۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-75889252782683900152011-09-05T02:43:17.000+05:002011-09-05T02:43:17.000+05:00اسلام ايك ضابطہ حيات ہے۔۔۔۔ آپ سے یہ میں کئی بار س...اسلام ايك ضابطہ حيات ہے۔۔۔۔ آپ سے یہ میں کئی بار سن چکا ہوں لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے اس کی کوئی خاص سمجھ نہیں۔ اس پر اگر سادہ الفاظ میں کچھ روشنی ڈال دیں تو میرے لیے اور شاید کچھ دوسرے ساتھیوں کیلے بھی مدد گار ثابت ہو۔ میں تو اکثر اس سے یہی مطلب اخذ کرتا ہوں کہ مولوی اسکو انسان اور دنیا کے ہر پہلو میں پنگا لینے کا حق حاصل کرنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-77364896674712591812011-09-05T02:44:22.000+05:002011-09-05T02:44:22.000+05:00ابھی تک یہی سمجھ میں نہیں آیا کے آپ پوچھنا کیا چاہ...ابھی تک یہی سمجھ میں نہیں آیا کے آپ پوچھنا کیا چاہتے ہو
اگر آپ کو مذہب کہیں سائنس سے متصادم نظر آتا ہے تو وہ وجہ لکھئے
اور اسکے علاوہ کچھ معلومات چاہئے تو اس بارے میں لکھئے
مجھے لگتا ہے
you are confused
اور اگر آپ دوسروں کے امتحان لے رہے ہیں تو ۔۔۔۔۔
اور اگر آپ اپنی کچھ معلومات شئر کرنا چاہتے ہیں توطارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-1595603756695835122011-09-05T02:45:50.000+05:002011-09-05T02:45:50.000+05:00بھائی میں کسی بھی ساتھی کا امتحان نہیں لے رہا۔ میں...بھائی میں کسی بھی ساتھی کا امتحان نہیں لے رہا۔ میں صرف ایک اسلامی عقیدہ جاننا چاہتا ہوں تا کہ اسے مثال بنا کر واضع کر سکوں کہ میں بحثیت مسلمان کیوں یہ مانتا ہوں کہ اسلام اور سائنس میں تضاد ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مکس نہیں ہوسکتے۔
کیا میں کنفیوزڈ ہوں؟
ابھی تو ڈسکشن شروع ہی نہیں، میرے دلائل سنے بغیر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں کنفیوزڈ ہوں؟ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-58297147573181024812011-09-05T02:47:07.000+05:002011-09-05T02:47:07.000+05:00آپ اگر یہ جانتے ہیں کہ تضاد ہے۔ اور آپ اس کا کئی ب...آپ اگر یہ جانتے ہیں کہ تضاد ہے۔ اور آپ اس کا کئی بار اظہار بھی کر چکے ہیں۔
تو وہ تضاد کیا ہے؟ کیوں ہے؟ کیسے ہے؟ ان کی تفصیلات آپ کو اپنے پہلے مراسلے میں ہی پیش کر دینی چاہیئے تھیں۔
لیکن تا حال آپ نے سوائے سوال کے کچھ نہیں کیا، اور سوال بھی وہ جس پر آپ بہت اچھی معلومات بھی رکھتے ہیں۔
یہ طریقہ ڈیبیٹ کا نہیں ہے ۔۔ بلکہ صرف امتحان کا ہے
آپ ڈیبیٹ کا آغاز کیجئے۔۔۔ اپنا موقف بمع دلائل کے تحریر کر دیجئے۔۔
کسی سے بار بار سوال پوچھ کر اور پھر اس کا موقف آنے پر اس کو غلط ثابت کرنے کے لئے تفاصیل لکھنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔۔
دو بالعکس نکات جو کہ دونوں درست ہیں۔
1۔ سائنس اور مذہب دو الگ الگ مکتبہ فکر ہیں۔ بالکل درست ہے۔ اگر یہ مذہب اسلام نہیں۔ اس لئے کہ دیگر مذاہب مضحکہ خیز تصورات سے بھرے پڑے ہیں۔ اس کی وجہ اس کے ماننے والوں کے اعتقاد ہیں۔
2۔ سائنس اور مذہب ایک دوسرے سے متصادم نہیں۔۔۔۔ بالکل درست ہے۔۔۔۔ اگر یہ مذہب اسلام ہے ۔ اس لئے کہ اسلام کی بنیادی کتاب قرآن حکیم میں آج تک کوئی سائنسدان کچھ بھی غٌط نہیںنکال سکا۔ اس کی وجہ صرف میرا ایمان ہی نہیں۔ میری عمومی تعلیم بھی ہے۔ سائنس کے معانی ہیں جاننا۔۔ یعنی علم حاصل کرنا۔ قرآن حکیم واضح طور پر بتاتا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان بنانے کے بعد اس کو سائنس پڑھائی یعنی سب کے سب نام ،(اشیاء اور پراسیسز سب) سکھا دئے۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-50818828808513676622011-09-06T22:10:39.000+05:002011-09-06T22:10:39.000+05:00آپ نےمیرے میرے سوالات کے پیچھے وجہ کا جو گھیس لگای...آپ نےمیرے میرے سوالات کے پیچھے وجہ کا جو گھیس لگایا ہے وہ اب بھی درست نہیں بہرحال میرا مشورہ ہے کہ آپ موضوع پر زیادہ توجہ دینے کی کوشش کریں۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں میں اسپر ڈیبیٹ میں دلچسپی رکھتا ہوں، لیکن یہ تو شروع نہیں ہو رہا اگر ہو جائے تو میں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کروں گا۔

ضابطہ حیات اور اس جیسی کئی دوسری اسلامی ٹرمز کو سمجھنے کیلیے میرے پاس کوئی سورس نہیں، اسکی اطمینان بخش وضاحت کا شکریہ ۔ البتہ مولوی صاحبان کس حد تک دخل اندازی کا جائز حق رکھتے اس کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہوں گا مگر اس کی باری پر پہلے اسلام اور سائنس کے درمیان تضاد کی باری ہے جس پر جلد مناسب مراسلہ پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا مگر وعدہ نہیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-61450203156709214522011-09-06T22:13:03.000+05:002011-09-06T22:13:03.000+05:00محترم ۔ سچی بات یہ ہے کہ آپ اپنا موقف بیان کرنے او...محترم ۔ سچی بات یہ ہے کہ آپ اپنا موقف بیان کرنے اور سمجھانے کے بجائے سوالوں میں وقت ضائع کررہے ہیں۔ اور اگر آپ کو یہ بات لکھی جائے توغصہ بھی کرتے ہیں۔ آپ اپنا موقف بیان کردیں کہ آپ کس وجہ سے اسلام اور سائنس میں تضاد سمجھتے ہیں نیز کس وجہ سے اسلام کو ضابطہ حیات نہیں مانتے۔ ویسے میںبتا تا چلوں کہ ضابظہ حیات کا مطلب ہے زندگی گزارنے کا طریقہ ۔ اس میں انسان کا ہر عمل شامل ہے۔ اور اسلام میں ایک مسلمان کو زندگی کے ہرشعبے کے متعلق تفصیل سے رہنمائی فراہم کی گئ ہے ۔ حتی کہ ازداوجی زندگی ۔ طہارت کے مسائل ، میت و جنازہ کے مسائل ۔ معیشت ومعاشرت غرضیکہ کوئی ایسا شعبہ نہیںچھوڑا کہ جس کے متعلق سنت نبی یا قرآن سے ہدایات نہ ملتی ہوں۔ اوریہی چیز اسلام کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اگر ہم اسکو مولوی کا پنگا کہیں تو نرم لفظوں میں یہ نادانی ہوگی۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-20827301034307825402011-09-06T22:24:14.000+05:002011-09-06T22:24:14.000+05:00ہر مخلوق کا بنانے والا اللہ ہے، اس اسلامی عقیدے او...ہر مخلوق کا بنانے والا اللہ ہے، اس اسلامی عقیدے اور سائنس کی evolutionary theory کے درمیان تضاد سےتو اکثر لوگ واقف ہیں، حالیہ دماغ پر سائنسی تحقیق کے مطابق انسانی روح کیلیے کوئی ثبوت نہیں ملا اور اسلیے سائنس میں روح کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اب سائنس یہ کہہ رہی ہے کہ کائنات کے بنانے کیلیے خدا جیسی ہستی کی ضرورت ہی نہیں۔
سائنس اور مذہب کے درمیان تضاد کو تسلیم کرنے کی بجائے یہ رویہ اختیار کرنا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں اور گہرے دوست بھی ہیں (اگر ہم اسے شکست نہیں دے سکتے تو چلو ہم سائنس کے دوست بن جائیں) ایک انتہائی ناقص تدبیر ہے۔ اس تدبیر کو ڈھونڈنے اور استعمال کرنے والےمغربی ممالک کے کرسچین گروپس ہیں اور اب ہمارے کچھ لکیر کے فقیر اس ڈگر پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ نہ تو کرسچین کیلیے کام کرے گی اور نہ ہمارے لیے۔
سائنسدانوں کے مطابق سائنس اور مذہب میں کوئی مطابقت نہیں۔ ان دونوں کے درمیان یوں تضاد ہے جیسے rationality اور irrationality میں۔ سائنس مذہب کو درست نہیں غلط ثابت کرنے کے ثبوت فراہم کر رہی ہے اور مذہب کے پاس سائنس کو پیش کرنے کیلیے کچھ بھی نہیں۔ادھر ہماری نادانی کی یہ حد کہ ہم سائنس کے ساتھ پیار کی پینگیں ڈالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
چونکہ کچھ نامور سائنسدان مذہب کے ماننے والے تھے اسلیے آپ کہیں گے کہ سائنس یقیناً مذہب کے ساتھ کچھ نہ کچھ مطابقت ضرور رکھتی ہے۔اگر کچھ لوگ شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی دوسری عورت (سائنس) کو محبُوبہ بنا لیتے ہیں تو یہ ہرگز اس بات کا ثبوت نہیں کہ وفا اور بے وفائی میں مطابقت ہے۔ پھر کسی سائنسدان کے دماغ میں دو مخالف نظریات کا جگہ رکھ لینا اس بات کا ثبوت کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ دونوں مطابقت رکھتے ہیں؟
جس طریقے سے سائنس اور مذہب میں سچائی تک پہنچا اور اسے قائم کیا جاتا ہے وہ بھی ان دونوں میں ناموافقت کا شفاف ثبوت ہے۔ سائنس کو تحقیقی اور اصلاحی شک و شبے کا ایک سبجیکٹ مانا جاتا ہے جس میں لاجک سے تلاش، ثبوت اور استدلال کے ساتھ نتایج اخذ کیے جاتے ہیں۔ اسمیں پہلے hypothesises ، تجویزیں اور ماڈلز پیش کیے جاتے ہیں پھر انہیں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اگر انہیں غلط ثابت نہ کیا جا سکے تب انہیں درست مانا جاتا ہے۔ اس کے بعد بھی کسی وقت انہیں مناسب ثبوت کی مدد سے غلط ثابت کیا جا سکتا ہے۔
مذہب اس کے انتہائی بر عکس سوچنے کی کچھ لازمی صَلاحِیَّتوں کومعطل کرنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ اسمیں ایسے عَقائِد جنہیں سائنسی لحاظ سے ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا انہیں مذہبی انسٹی ٹیوشنز اور ایک لمبے وقت اور عرصے کی مدد سے غیر متزلزل اورمستحکم سچائی میں بدلا جاتا ہے۔
اسلیے میرے خیال مِیں جو لوگ نادانی سے اسلام کا سائنس کے ساتھ تعلق جوڑ کر یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ اسمیں اور اسلام (مذہب) میں کوئی تضاد نہیں، وہ غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ سائنس اور مذہب کے درمیان کوئی دوستی نہیں، یہ تو آہستہ آہستہ مذہب کو چاٹ کر کھائے جا رہی ہے۔ یہ دونوں الگ الگ فیلڈ ہیں اور انہیں مکس نہیں کرنا چاہیے، سائنس کو مسجد میں نہ لائیں اور اسلام کو لیبارٹری سے دور رکھیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-22667856214594545932011-09-06T22:26:20.000+05:002011-09-06T22:26:20.000+05:00پیارے بھائی میں آ پ سے گذارش کروں گا کہ آپ میرے مر...پیارے بھائی
میں آ پ سے گذارش کروں گا کہ آپ میرے مراسلے کو دوبارہ بغور پڑھیں ۔ا س میں تقریباً ان تمام اشکالات کو بیان کیا ہے جس کا آپ نےتذکرہ کیا ہے ۔ اور پھر ان تمام اشکالات کو دور کرنے کے لیے چند اصول بھی لکھے ہیں۔
مزید آسانی کےلیے اوربات کو سمجھانے کےلیے عرض کرتا ہوں کہ جس طرح مغربی جمہوریت اور اسلامی جمہوریت میں فرق ہے اسی طرح مغربی سائنس اور اسلامی سائنس ﴿یہ اصطلاح سمجھانے کےلیے استعمال کررہا ہوں﴾میں بھی فرق ہے۔جس طرح مغربی جمہوریت میں عوام کی اکثریت حلال کو حرام اور حرام کو حلال قراردے سکتی ہے اسی طرح مغربی سائنس میں بھی سائنسدانوں کی اکثریت ہی کسی نظریے کو درست یا غلط قرار دے سکتی ہے۔مغرب میں خدا اور اس کے قانون کی کوئی اہمیت بلکہ زیر بحث نہیں ہے۔
مگر محترم !اسلامی جمہوریت میں عوام یا پارلیمنٹ قرآن وسنت سے متصادم کوئی قانون نہیں بنا سکتی اوریہ بات مغربی جمہورت کی عین ضد ہے مگر اس کے باوجود پاکستان میں طرزحکومت کو جمہوریت ہی کہا اور سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی وغیرہ ،جب سإئنسی میدان میں ریسرچ کریں گے تو وہ مسلمان سائنسدان ہی کہلائیں گے ،جیسا کہ اہل مغرب ان کو سمجھتےبھی ہیں ،حالانکیہ انہوں نے مغرب کے اعلی اداروں میں ہی پڑھا اور ریسرچ کی مگر پھر بھی سچے مسلمان ہیں ﴿یعنی سائنس ان کی مذہبی سوچ کو متاثر نہ کرسکی ﴾۔
تاریخی حقائق بتاتے ہیں کہ سائنس کے اصل موجد مسلمان سائنسدان ہی تھے ۔جس وقت آٹھویں صدی سے بارویں صدی تک مسلمان سائنسی میدان میں چھائے ہوئے تھے ،اس وقت مغرب جہالت کے ا ندھیروں میں غرق تھا۔بدقسمتی سے یا مشیت خداوندی سے جب بغداد اور اندلس کو تباہ کر دیا گیا تو مسلمان اس میدان میں پیچھے رہ گئے اور یورپ کے ہاں سائنسی علوم کو فروغ ملااور ڈارون کے زمانے تک سائنس کومذہب سے جدا تصور نہیں کیا جاتا تھا۔بعدازاں ڈارون کے نظریہ ارتقاء نے مذہب اور سائنس میں دوری پیدا کی ۔چناچہ سائنس بذات خود ایک علم ہے جو مغرب کے خود ساختہ ،وضع کردہ اصولوں سے” کافر’’ نہیں ہوگئی کہ اسلام اور کفر میں تضاد ہو۔
خلاصہ کلام یہ کہ جس طرح مغربی جمہوریت کے چند اصولوں کو بدل کر اسلامی جمہوریت میں بدلاجاسکتا ہے اسی طرح مغربی سائنس کے کچھ اصولوں کو بدل کر اسلامی سائنس کا نام بھی دیا جاسکتا ہے ۔اور یہی کیا بھی گیا ہے۔ یاد دلاتا چلوں کہ جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے تو مغرب نے اس کو اسلامی بم کا نام دیا تھا،حالانکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ بم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ سائنس خدا سے انکاری ہو گئی ہے تو یہ بات درست نہیں ۔کئی مشہور سائنسدانوں نے اقرار کیا ہے کہ سائنس کی ہی بدولت انہیں خدا کو پہچاننے کا موقع ملا ہے ۔یہ معلومات آپ کو میرے اس مضمون سے مل جائیں گیں۔
http://quraniscience.com/what-is-the-opinion-of-scientists-about-religion/
اسی طرح اگر روح کے متعلق سائنسدان کسی نتیجے پر نہیں پہچنے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے کیونکہ اللہ کے علم کے مقابلہ میں انسان کے علم کی مثال سمندر کی نسبت چڑیا کے منہ میں جانے والے پانی کے ایک گھونٹ کے مترادف ہے ۔روح کے علاوہ بھی کئی چیزیں ہیں مثلاً جن ،فرشتے ، جنت ، جہنم ،سات آسمان اور سات زمینیں وغیرہ ۔ ہو سکتا ہے کہ سائنس ان تک کبھی پہنچ ہی نہ سکے مگر اس کم علمی کو ہم اسلام اور سائنس میں تضاد نہیں باور کراسکتے ۔ علاوہ ازیں یہ طرز عمل بھی درست نہیں کہ ہم ایسی چیزوں کی اس طرح خودساختہ تاویلات کریں کہ جس سے اہل مغرب کی نظر میں اسلام قابل قبول صورت اختیار کرلے ،چاہے اس کوشش سے اسلامی عقیدہ کتنا ہی مجروح کیوں نہ ہوجائے ۔ جیسا کہ جناب سرسید احمد خان نے کیاتھا۔۔
باقی جہاں تک ڈارون کے نظریے کا تعلق ہے تو میرا آپ سے سوال ہے کہ یہ ایولیوشنری تھیوری یا نظریہ ارتقاء سائنس کا ہے یا صرف ایک سائنسدان اور اس کے کچھ شاگردوں گا؟
اور یاد رہے یہ تا حال نظریہ ہی ہے ۔ حقیقت نہیں۔ اس لئے اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا جا سکتا۔
اس ایک نظریے کو سائنس کی اصل اسی صورت میں کہا جا سکتا ہے جب تمام کے تمام سائنسدان اس کی آمد کے بعد سمعنا و اطعنا کہتے ہوئے سر تسلیم خم کر دیتے اور اس کے مقابل کوئی تھیوری پیش نہ ہوتی۔
لیکن آپ بھی بخوبی واقف ہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔
بلکہ اس کے بعد ایک نہیں بلکہ کئی تھیوریز یا نظریات آئے ۔۔
المختصر ۔۔ اس بنیاد پر تضاد و تناقض تسلیم نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ محض نظریہ اتنی اہمیت و صلاحیت نہیں رکھتا کہ اس کی بنا پر حقائق کا انکار کیا جا سکے۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-73065990830036240722011-09-06T22:37:43.000+05:002011-09-06T22:37:43.000+05:00یہ بات بلکل درست ہے کہ قدیمی سائنس میں اسلامی سائن...یہ بات بلکل درست ہے کہ قدیمی سائنس میں اسلامی سائنسدان صدیوں آگے تھے۔ لیکن ان کی دریافتوں میں اور اسلام میں اسوقت کوئی خاص تضاد نہ تھا جیسے ہی یہ تضاد پیدا ہونا شروع ہوا مسلمانوں نے سائنس سے دوری میں بہتری سمجھی اور اسطرح اس میدان میں ہم پیچھے ہوتے چلے گئے۔
اسلامی ممالک کے اندر سائنس میں ترقی اسوقت نہیں ہو گی جب تک ہمارے معاشرے میں سوچنے کی کچھ لازمی صَلاحِیَّتوں پر ہتھکڑی لگی رہے گی اور سوال کرنے کی مکمل آذادی نہیں ہوگی۔ ہم کسی مسلمان سائنسدان کی قران اور حدیث سے مطابقت رکھنے والی دریافت کو تو قبول کرسکتے ہیں مگر ایسی دریافت جو بظاہر مطابقت نہیں رکھتی اس کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جب تک ان نا موافق سائنسی دریافتوں کے خلاف مولویوں کےکفر کے فتووں کا خطرہ منڈلتا رہے گا سائنس یہاں ترقی نہیں کرسکتی۔ مغربی ممالک ہم سے آگے اسلیے نکلے گَئےہیں کہ وہاں سائنسدانوں کو سوچنے اور ہر قسم کا سوال پوچھنے کی مکمل آزادی ہے۔
جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ کئی مشہور سائنسدانوں نے اقرار کیا ہے کہ سائنس کی ہی بدولت انہیں خدا کو پہچاننے کا موقع ملا ہے۔ تو ان مشہور سائنسدانوں نے سائنس میں کیا دریافت کیا ہے جس سے سائنس میں خدا کی ہستی کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ حقیت تو یہ ہے آجکل سائنس کے کسی علم یا حصے میں جو وضاحتیں پیش کی جا تی ہیں ان میں کسی میں بھی اللہ تعٰلی کے کِردار کو نہیں مانا جاتا۔اگر ان سائنسدانوں کو سائنس کی ہی بدولت خدا کو پہچاننے کا موقع ملا ہے تو پھر خدا کا نام سائنس سے کیوں غیر حاضر ہے؟
آجکل جو لوگ تاویلیں گھڑ کر مذہب کا تعلق سائنس سے جوڑنے میں مصروف ہیں وہ باتوں سے زیادہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ۔ سائنس صرف باتیں ہی نہیں کام بھی کرتی ہے اور اسی لیےکامیاب ہے ۔سائنسی طریقے سے حقائق کو دریافت کرنے کیلیے سائنس کو بے حد کامیابی ہوئی ہے اور اکثر لوگ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔ تاویلیں گھڑنے والے اس کامیابی سے صرف فائدہ حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔
اگر ہر مراسلے کو ایک پوائنٹ تک محدود رکھا جائے تو میرے خیال میں سمجھنے کے علاوہ اسکا جلد جواب دینے میں بھی آسانی ہو سکتی ہے۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-31452373050288558652011-09-06T22:38:57.000+05:002011-09-06T22:38:57.000+05:00میرا بڑا مقصد یہاں evolutionary theory کیلیے ثبوت ...میرا بڑا مقصد یہاں evolutionary theory کیلیے ثبوت فراہم کرنا نہیں بلکہ اسلام اور سائنس کے درمیان تضاد ثابت کرنا ہے چونکہ موجودہ سائنس اس تھیوری کوٹھوس ثبوت کی بنا پر اسے مانتی ہے اسلیے میرا اسکو تضاد کی مثال کے طور پر پیش کرنا قابل قبول ہے۔ اس کو تسلیم نہ کرنا یا اس سے انکار ہی کافی نہیں، اس کے خلاف ٹھوس سائنسی ثبوت یا دلائل بھی ضروری ہیں اگر آپ کے پاس ایسے ثبوت یا دلائل ہیں تو انہیں پیش کر یں اور اسلام کی خدمت کر کے ثواب حاصل کریں۔
Evolution by natural selection ایک ایسی تھیوری ہے جو اب سخت طاقتور ہو چکی ہے کیونکہ اس کے حق میں اسقدر سائنسی ثبوت حاصل ہو چکا ہے کہ دینا بھر میں تمام سائنسدان اب اسکو مانتے ہیں اسلیے اسے سائنسدان اب fact یا حقیقت بھی کہہ رہے ہیں۔
ڈارون کے مر جانے کے ساتھ یہ تھیوری بھی ختم ہو گئی تھی، کئی سائنسدان اس کے خلاف ہوگے تھے لیکن بعد میں سائنسی ٹیکنیکس میں ترقی کی وجہ سے اس کے حق میں نئے نئے ثبوت سامنے آنے شروع ہو گے اسلیے یہ دوبار زندہ ہوگئ۔
سائنسی لحاظ سے اس کے مقابلے میں کوئی اور تھیوری نہیں ہے، مجھے معلوم نہیں اگر آپ جانتے ہیں تو بتا دیں؟ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-62500609321691013772011-09-06T22:47:46.000+05:002011-09-06T22:47:46.000+05:00محترم آپ کا یہ کہنا کہ ّ(یہ بات بلکل درست ہے کہ ق...محترم آپ کا یہ کہنا کہ
ّ(یہ بات بلکل درست ہے کہ قدیمی سائنس میں اسلامی سائنسدان صدیوں آگے تھے۔ لیکن ان کی دریافتوں میں اور اسلام میں اسوقت کوئی خاص تضاد نہ تھا جیسے ہی یہ تضاد پیدا ہونا شروع ہوا مسلمانوں نے سائنس سے دوری میں بہتری سمجھی اور اسطرح اس میدان میں ہم پیچھے ہوتے چلے گئے۔)
جناب
یہ بات حقائق کے سراسر خلاف ہے کہ مسلمانوں نے تضاد کی وجہ سے سائنس سے دوری میں بہتری سمجھی اور اس طرح وہ اس میدان میں پیچھے رہ گئے ۔ کیا آپ اس کی چند مثالیں دے سکتے ہیں ؟سوائے ڈارون کے مفروضے کے،اور یہ بھی انیسویں صدی کی بات ہےجبکہ مسلمانوں کی سائنسی ترقی کا عمل بغداد و اندلس کی تباہی کی وجہ سے تقریباً چودویں صدی سے رک گیا تھا۔ ڈارون اور بغدادو اندلس کی تباہی میں تقریباً 500 سال کا فرق ہے۔ اورآپ اپنے مطلب کی خاطر ا س کی غلط مثال دے رہے ہیں۔ برائے مہربانی حقائق سے نہ کھیلیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ اسلام اور سائنس میں کوئی تضاد نہیں ہے اگر تضاد ہے تو ہماری سوچ کا ہے۔ آپ کی سوچ سیکولر ذہن کی عکاس ہے جو مذہب کو کسی فرد کا ذاتی مسئلہ قرار دیتی ہے اور وہ بھی صرف چند مذہبی رسومات کی ادإئیگی تک ۔ زندگی کے باقی شعبوں میں وہ اپنی عقل او ر تجربے کے مطابق عمل پیرا ہو نا چاہتی ہے۔ اگر اس کی عقل او رتجربے میں خالق کائنات کا کوئی نقشہ نہیں بنتا تو وہ اس سے بھی باغی ہونے کو تیار ہے۔
محترم اسلام کو ئی مذہب نہیں ،یہ دین ہے ۔ اور دین صرف چند مذہبی رسومات کی ادائیگی کا نام نہیں ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں اس کو برتری حاصل ہے ۔دین اسلام عقل انسانی کے استعمال پر بالکل قدغن نہیں لگاتا بلکہ اس کے استعمال کے لیے چند شرإئط کو لازمی قراردیتا ہے ۔اگر ہم واقعتا ً سچے مسلمان ہیں اورقرآن کو منجانب اللہ ہونے پر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بنی برحق ہونے پرا یمان رکھتے ہیں تو ہمیں ان کی تعلیمات پر ایمان بھی رکھنا ہوگا ۔
میرا آپ سے سوال ہے کہ
قرآن تو صاف کہتا ہے کہ اس کائنا ت کا بنانے والا اللہ تعالٰی ہے تو مجھے بتایے کہ اگر واقعی سب سائنسدان اس بات پر متفق ہوجائیں کہ یہ کائنا ت خود بخود ہی بن گئی تھی اور اس کاکوئی خالق نہیں ہے ، تو آپ کاطرزعمل کیا ہوگا ؟ آپ قرآن اور نبی کی بات پریقین کریں گے یا سائنسدانوں کی بات پر ؟
بس میرے بھائی یہی میری اور آپ کی سوچ کا فرق ہے ۔ آپ تمام مولویوں کو ایک ہی کھاتے میں رکھ کر ان پر کچیڑ اچھالنے کو ہی اپنا شیوا بنائے ہوئےہیں ۔ کاش آپ سائنس کی کتابیں پرھنے کےسا تھ ساتھ چند دینی کتابیں بھی پڑھ لیتے تو شاید کوئی بہتر موقف رکھتے۔اگر آپ چاہتے کہ ہمیں مادر پدر آزاد ہو کر سائنسی تحقیق کرنی چاہیے تو آپ کا موقف آپ کو ہی مبارک ہو۔یہ عجیب موقف ہے کہ ہم اس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے ،میرے بھائی میں اس طرح کی ترقی کو گمراہی کہتا ہوں جو خالق کائنات کی نشانیوں پر تحقیق کی بجائے الٹا خالق کائنات کی ذات کوہی مشکوک قرار دے۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ
(آجکل جو لوگ تاویلیں گھڑ کر مذہب کا تعلق سائنس سے جوڑنے میں مصروف ہیں وہ باتوں سے زیادہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں )
تو محترم میں نے خود ان تاویلات کی مذمت کی ہے جو جناب سرسید احمد خان نے کیں، ان میں سے ایک ڈارون کے نظریے کو بھی قرآن سے ثابت کرنے کی بھی ناکام کوشش شامل ہے۔ تاویلات اور حقائق میں فرق ہوتا ہے۔جس میں فرق کرنا شاید آپ کے بس کی بات نہیں ہے ۔ دین کے مسئلہ پر ایک عالم ہی بات کرسکتا ہے اور اسی کی بات کو ہی اہمیت دی جائے گی ،ٹھیک اسی طرح جس طرح سائنس کی چند کتابیں پڑھ لینے والے کو آپ سائنس دان نہیں کہیں گےاسی طرح اسلام کی چند کتابیں پڑھ لینے والے کو ہم عالم دین نہیں کہ سکتے۔بحرحال میں نے اس کے لیے بھی چند اصول لکھے تھے جنہیں پڑھنے اور سمجھنے کی بجائے آپ اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں ۔اگر پڑھے ہوتے تو آپ اس طرح کی باتیں نہ کرتے۔
محترم نظریہ ارتقاء ایک جھوٹ اور ایک فریب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ اگر اس پربحث کرنی ہے تو میرے اس مضمون کو پڑھیں
http://quraniscience.com/theory-of-darwinism-is-wrong/
اور میرے اعتراضات کاایک ایک کر کے جواب دیں ۔ اس کے حق میں تقریر کرنے سے یہ مفروضہ ثابت نہیں ہوتا ۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-66796426987562805062011-09-06T23:02:12.000+05:002011-09-06T23:02:12.000+05:00آپ کا یہ کہنا کہ (یہ بات حقائق کے سراسر خلاف ہے کہ...آپ کا یہ کہنا کہ
(یہ بات حقائق کے سراسر خلاف ہے کہ مسلمانوں نے تضاد کی وجہ سے سائنس سے دوری میں بہتری سمجھی ۔۔۔۔۔۔۔ برائے مہربانی حقائق سے نہ کھیلیں ۔)

کونسے حقائق کے خلاف ہے؟ وہ حقائق جو آپکو پسند ہیں یا وہ جو آپکو پسند نہیں؟
سچی بات تو یہ ہے اسلامی قدیمی سائنس میں زوال کیلیے definitive proof تو کسی کے پاس نہیں ہے۔ اس کی کئی وجوحات ہیں اور حقیقی وجوحات کو تب ہی جانا جا سکتا ہے اگر سب تاریخی حقائق کو مدنظر رکھا جائے نہ کہ جو پسند آئیں وہ چن لیں اور باقی کو نظر انداز کر دیں۔

اسلامی سائنسی زوال کے دور میں قرآن پاک کو perfect کتا ب اور اسلامی سوسائٹی کو ایک perfect civilisation مانا جاتا تھا اسلیے اکثر مسلمان یہ سمجھتے تھے کہ انہیں کسی دوسرے علم، کتاب یا civilisation سے کچھ بھی سیکھنے کی ضرورت نہیں۔ حقیقی سائنسی ترقی تو ان مسلمانوں کی کی وجہ سے ہوئی جنہوں نے اس اسلامی بُنياد پرَستی کے خلاف بغاوت کی۔

اس دور کے علما بھی سائنسی علوم کی مخالف تھے کیونکہ قرآن کے مطابق اللہ تعٰلی کو ہر عمل پر مکمل مرضی یا آزادی حاصل ہے۔ یہ علما قدرتی phenomenon کے متعلق سائنسی وضاحتوں اور قوانین کو اللہ تعٰلی کی اس مرضی یا آزادی کے متضاد اور خدا کی توہین (blasphemous ) سمجھتے تھے۔ اسلامی مفکر امام غزالی (1059-1111) کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں فلاسلافی کی مدد سےسائنسی تعقیقات کو کمزور کرنے کیلیے نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ باتیں تضاد کی عکاسی نہیں تو کیااسلام اور سائنس میں ہم آہنگی کا ثبوت فراہم کرتی ہیں؟اب بتائیں حقائق سے کون کھیل رہا ہے؟

اور آپ کا یہ کہنا کہ
(اس طرح کی ترقی کو گمراہی کہتا ہوں جو خالق کائنات کی نشانیوں پر تحقیق کی بجائے الٹا خالق کائنات کی ذات کوہی مشکوک قرار دے۔)

کیا آپ نے اپنے پاوں پر خود ہی گولی نہیں چلا دی، یہ ایک قسم کا اعتراف نہیں کہ سائنس اور اسلام میں تضاد ہے؟

اور آپ کا یہ کہنا کہ
۔۔۔۔۔ آپ کی سوچ سیکولر ذہن کی عکاس ہے ۔
۔۔۔۔میرا آپ سے سوال ہے کہ
۔۔۔۔۔ تو آپ کاطرزعمل کیا ہوگا ؟
۔۔۔۔۔۔ آپ کی سوچ کا فرق ہے ۔۔۔۔۔۔
کاش آپ سائنس کی کتابیں پرھنے کےسا تھ ساتھ چند دینی کتابیں بھی پڑھ لیتے۔
تاویلات اور حقائق میں فرق ہوتا ہے۔جس میں فرق کرنا شاید آپ کے بس کی بات نہیں ہے ۔))

میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اگر آپکو اسپرڈسکشن سے دلچسپی ہے تو موضوع پر توجہ دیں نہ کہ مجھ پہ۔کیا آپ کیچڑ اچھالنے کی عادت سے مجبور ہیں یا جواب نہیں مل رہا اسلیے ڈسکشن کا رخ موڑ کر اسکے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
آپ موضع سے ہٹ کر میرے بارے میں باتیں جاری رکھنا چاہتے ہیں تو آپکی مرضی مگر مجھ سے آیندہ جواب کی توقع پھر مت رکھیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-30226816059058142362011-09-06T23:12:25.000+05:002011-09-06T23:12:25.000+05:00اور آپ کا یہ کہنا کہ (آپ تو نظریہ ارتقاء سے اچھی ط...اور آپ کا یہ کہنا کہ
(آپ تو نظریہ ارتقاء سے اچھی طرح واقف بھی نہیں اور دعوٰی ہے کہ یہ جھوٹ اور فریب ہے، محترم پہلے اسے ٹھیک طرح سے سمجھ لیں اگر آپ میں صلاحیت ہے تو، پھر اسے ضرورجھوٹا ثابت کریں کیونکہ میں بھی مسلمان کے طور پر اسے جھوٹا ثابت ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اسکے لیے ٹھوس ثبوت کی ضرورت ہے نہ کہ ناقص دلیلیوں اور بے بنیاد بلند و بانگ دعوٰں کی۔)

تو بسم اللہ کریں ، اور میرے چودہ اعتراضات کا جواب دیں۔ ویسے میں نے ڈارون کا کلمہ پڑھ کر مسلمان کہلانے والا پہلا شخص دیکھا ہے۔ اگر یہ ناقص دلیلیںہیںتو اپنے ٹھوس دلائل پیش کردین کہ کس وجہ سے آپ ڈارون کی اتباع کرنے لگے ہیں۔طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-44989089192414321312011-09-06T23:17:04.000+05:002011-09-06T23:17:04.000+05:00میں اصل موضوع کی طرف دوبارہ آتا ہوں کہ میں نے اب ...میں اصل موضوع کی طرف دوبارہ آتا ہوں کہ میں نے اب تک اسلام اور سائنس کے درمیان تضاد کی تین مثالیں پیش کی ہیں ۔ اسلام کے تین بنیادی عقیدوں اللہ تعلّی کی ہستی ، ہر مخلوق کا بنانے والا اللہ ہے اور روح کو سائنس میں تسلیم نہیں کیا جاتا۔
آپ نے اس پر جواب دینا ہے تو ضرور دیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-80361196582906421072011-09-06T23:19:35.000+05:002011-09-06T23:19:35.000+05:00ایک اہم بات اس جواب سے پہلے ضروری ہے وہ یہ کہسائنس...ایک اہم بات اس جواب سے پہلے ضروری ہے وہ یہ کہ
سائنس کا موضوع کیا ہے؟ کن اشیاء میں وہ تحقیق کرتی ہے، رائے دیتی ہے اور پھر اس کی رائے کو تسلیم کیا جاتا ہے؟
دو طرح کی چیزیں ہیں ۔۔ ایک مادی چزیں جن کا وجود ہے اس دنیا میں۔ جن کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے، ان پر تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
اور کچھ چیزیں ہیں ما بعد الطبیعیات metaphysics ۔۔غیر مرئی ۔۔ ان کا مشاہدہ یا تجربہ نہیں کیا سکتا ۔
میرے خیال میں یہ سائنس کے موضوعات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ موضوعات تو فلسفے اور مذہب کے ہیں۔
آپ کیا کہتے ہیں؟؟طارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-69224592126833038202011-09-06T23:20:44.000+05:002011-09-06T23:20:44.000+05:00فزکس اور بائیآلاجی کے فیلڈز میں سائنس metaphysics ...فزکس اور بائیآلاجی کے فیلڈز میں سائنس metaphysics کے فلاسفرز کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئی ہے۔
ماڈرن دماغی سکینز اور سائنسی تحقیق سے ثابت کیا گیا ہے کہ ہماریmental life یا ذہنی زندگی صرف اور صرف دماغ کے اندرphysical events یا مادی عملوں سے بنتی ہے اور یہ روح جیسی کسی چیز کا نتیجہ نہیں ہے ۔ چونکہ اسکے خلاف مادی ثبوت (Evidence of absence ) ڈھونڈ لیا گیا ہے اسلیے سائنس کو روح جیسی غیر مادی موضوع کی سٹڈی کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اسی طرح سائنس کو اللہ تعٰلی جیسی ہستی کا ثبوت ڈھونڈنے کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ سائنسدانوں نے کائنات اور اسکے کے پیدا ہونے کی ایسی سائنسی وضعات ڈھونڈ لی ہے جسکیلیے اسکے کسی پیدا کرنے والے کی ضرورت نہیں۔ملک جاویدnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-1029576768091156710.post-33295767649236899192011-09-06T23:22:38.000+05:002011-09-06T23:22:38.000+05:00فزکس اور بیالوجی کی فیلڈ میں سائنس آگے نکل گئی اور...فزکس اور بیالوجی کی فیلڈ میں سائنس آگے نکل گئی اور یہ اچھی بات ہے۔ کیوں کہ یہ سائنس کا میدان ہے
لیکن ان کی یہ ترقی میٹافیزکس کے فلاسفر یا اہل مذہب کو پیچھے چھوڑنے والی نہیں ،،، کیوں کہ میٹا فیزکس سائنس کا میدان ہی نہیں۔
اور اگر سائنس اس میدان میں ٹامک ٹوئیاں مارتی ہے اور روح اور خالق کائنات کی اہمیت سے انکار کرتی ہے یا وجود سے انکار کرتی ہے تو اس کی بات پر کیسے یقین کریں گے ۔۔ کیوں کہ اس کا موضوع تو محسوسات ہیں

لہذا اس سے تضاد ثابت نہیں ہوتا ۔۔ کوئی ایسی مثال پیش کریں جس سائنس کے میدان یا دائرہ کار کی ہو، جس پر سائنس کی بات تسلیم کی جاتی ہو۔ جو محسوسات میں سے ہو
اور بتائیں کہ اس کے بارے میں مذہب اور سائنس متعارض ہیںطارق اقبالhttp://quraniscience.com/noreply@blogger.com