اوریا مقبول جان کا بہترین کالم ۔۔۔۔۔۔ کیا عریانی ستر ہو سکتی ہے ؟


پاکستان کے آزاد اور خود مختار میڈیا پر گزشتہ چند مہینوں سے میرے ایک عظیم دانشور دوست کے فقرے کی گونج بار بار سنائی دے رہی ہے ۔ "یورپ میں عریانی ستر ہے " ۔ مجھے اپنے اس دوست پر ایک گمان ہے کہ یہ فقرہ اس نے خالص جذباتی
اور فقرہ بندی کے عالم میں کہہ دیا اور پھر اسے اس کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے۔ ورنہ ایک معمولی سی لغت یا ڈکشنری رکھنے والا شخص بھی اگر عریانی اور ستر کے معنی نکال کر دیکھ لے تو وہ شاید ہی ایسا فقرہ زبان سے نکال سکے ۔




Share To:

tariq iqbal

Post A Comment:

0 comments so far,add yours