پاکستان کا پہلا مواصلاتی سیارچہ ’پاک سیٹ۔ون آر‘ خلائی مدار میں پہنچ گیا

 پاکستان کا پہلا مواصلاتی سیارچہ

 ’پاک سیٹ۔ون آر‘ خلائی مدار میں پہنچ گیا


پاکستان نےچین کی مدد سےاپنا پہلا مواصلاتی سیارچہ ’پاک سیٹ۔ون آر‘ خلاء میں بھیجا دیا۔ سیارچہ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ مواصلاتی سیارچہ زی چانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے چینی خلائی راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا۔ 



چین کے شہر جی چنگ سے’پاک سیٹ۔ون آر‘ خلاء میں چھوڑنےکےموقع پرسکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید اطہر علی، سیکرٹری خارجہ امور سلمان بشیر، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی اور چین میں پاکستان کے سفیر محمد مسعود خان بھی موجود تھے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ’پاک سیٹ۔ون آر‘ کے مجموعی طور پر 30 ٹرانسپونڈرز ہیں جن میں سے 12 سی۔بینڈ اور 18 کے یو۔بینڈ کے ہیں۔ سیارچہ جیوسٹیشنری زمینی مدار میں پہنچایا گیا ہے جو زمین کی رفتار سے گھومے گااور بظاہر یوں لگے گا جیسے یہ ایک جگہ معلق ہے۔ ’پاک سیٹ۔ون آر‘ پہلے سے خلائی مدار میں موجود ’پاک سیٹ۔ون‘ کی جگہ نصب کیا گیا ہے۔ ’پاک سیٹ۔ون آر‘ سیارچہ 15 سال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مذکورہ سیارچہ جنوبی اور مرکزی ایشیاء، مشرقی یورپ، مشرقی افریقہ اور مشرق بعید تک ٹی وی نشریات، انٹرنیٹ اور ڈیٹا کمیونیکیشن کی سروسز فراہم کریگا۔ علاوہ ازیں ’پاک سیٹ۔ون آر‘ سیارچے سے پاکستان کے تمام علاقوں میں مواصلاتی سروسز کی رسائی ممکن ہوگی۔



4 تبصرے

  1. اچھی خبر ہے۔اللہ پاکستان کو ترقی دے۔ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. اگر ہمارے حکمران بندے دے پتر بن جائئں تو پاکستان کا بہت جلد دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شمار ہوسکتا ہے۔ اللہ ہم سب کو ہدایت عطافرماے۔ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  3. بڑی خوشی ہوئی ہے یہ خبر پڑھ کر ۔ اللہ ہمارے ملک کو اور ترقی عطا فرمائے ۔ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  4. Good news for Pakistan. Thanks to China for their support for placing the satalite in geostationary orbit.

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی